ایران میں ایف 35 طیارے کی تباہی سے ٹرمپ پریشان، ’میڈیا کے سامنے نہیں آئیں گے‘

ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی فورسز امریکی پائلٹ تک نہیں پہنچ پائیں گی: ٹرمپ
شائع 04 اپريل 2026 08:50am

ایران میں امریکی لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کا ایران کے ساتھ بات چیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے این بی سی نیوز اور انڈی پینڈنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، لیکن لڑاکا طیارے کی تباہی سے ہماری سفارتی گفتگو متاثر نہیں ہوگی۔

صدر نے لاپتا امریکی پائلٹ کے حوالے سے کسی رائے کا اظہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پائلٹ کو کچھ ہوا تو وہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا کریں گے۔

۔

انہوں نے مزید کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی فورسز امریکی پائلٹ تک نہیں پہنچ پائیں گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ آج میڈیا کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ پائلٹ کی ریسکیو کارروائی کے دوران صدر کسی بیان سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب گارڈز ے اعلان کیا تھا کہ وسطی ایران میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا گیا ہے، جبکہ امریکی طیارے ایف 35 کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھی۔