ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو جہنم میں دھکیل رہے ہیں، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ٹرمپ کو کہا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور اس سے پورا خطہ جل جائےگا کیونکہ آپ نیتن یاہو کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کا واحد حقیقی حل ایرانی عوام کے حقوق کا احترام اور اس خطرناک کھیل کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ’’خطرناک کھیل‘‘ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورتِ دیگر نتائج سنگین ہوں گے۔
قالیباف نے ایک تباہ شدہ طیارے کی تصویر بھی شیئر کی، جسے انہوں نے حالیہ کشیدگی کی علامت قرار دیا۔











