تصاویر: کیلی فورنیا کی سب سے بڑی مسجد پر فائرنگ
.
کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع کاؤنٹی کی سب سے بڑی مسجد، اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو میں 18 مئی 2026 کو فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 اور 19 سالہ دو مسلح نوجوانوں نے ظہر کی نماز سے کچھ دیر قبل مسجد کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق ہوگئے جن میں مسجد کا ایک سیکیورٹی گارڈ اور وہاں موجود تعلیمی ادارے کے عملے کے دو ارکان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آوروں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مقبول ترین



















