بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک اور آواران سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
اس کے علاوہ سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد آپریشن کیے گئے۔
ان کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
















