امریکا : فائنل فینٹیسی ففٹین گیم کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس :نو سال میں تیار کیے جانے والے فائنل فینٹیسی ففٹین گیم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، اس گیم کو کھیلنے کیلئے شائقین کو ستمبر تک انتظار کرنا ہوگا۔
لاس اینجلس میں مشہور و معروف جاپانی گیم فائنل فینٹیسی ففٹین کی تقریب رونمائی ہوئی۔ جہاں ویڈیو گیمز کو شوق سے دیکھنے اور کھیلنے والوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
ماردھاڑ اور ایکشن سے بھرپور گیم کو تیار کرنے کیلئے نو سال کا وقت لگا،ویڈیو گیم میں ایڈونچر کا شوقین شہزادہ شادی سے قبل اپنے تین دوستوں کے ہمراہ نکل جاتا ہے، جہاں شہزادہ کو اپنا ایڈونچر بعض جگہ پڑتا ہے بھاری۔
فائنل فینٹیسی ففٹین گیم کی اینی میشن کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور انداز میں استعمال کیاگیا ہے۔گیم میں موجود مختلف کردار کھیلنے والوں کو تمام مشنز پورے کرنے میں مددگار ثابت ہونگے،فائنل فینٹیسی ففٹین گیم دنیا بھر میں رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔