با لیکا ودھوکی مقبول اداکارہ نے خودکشی کیوں کی؟وجہ سامنے آگئی
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور اپنے پہلے ڈرامے بالیکا ودھو کے کردار آنندی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ پرتیوشا بینرجی نے گزشتہ روز خودکشی کرلی۔
بھا رتی خبر رساں ادارے ممبئی مرر کے مطابق چوبیس سالہ اداکارہ نے اپنی زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر جمعہ کے روز ممبئی میں واقعہ اپنے گھر میں خود کو پھانسی کا پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پرتیوشا کی خود کشی کرنے کے بعد ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع کوکیلا امبانی اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے ان کی مرنے کی خبر کا اعلان کیا گیا تھا،اس کے علاوہ پرتیوشا کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ کامیا پنجابی نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
بالیکا ودھو میں ان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار سدھارتھ شکلا نے ان کی موت کی خبر سن کر کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو مجھے یقین نہیں آیا وہ ایک بہترین انسان تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے پرتیوشا اور ان کے بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے،راہول نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا،پرتیوشا راہول کے رویے کو لے کر بیحد پریشان تھیں۔
خیال رہے کہ پرتیوشا نے بالیکا ودھو کے علاوہ بھارت کے مقبول ترین متنازعہ شو بگ باس اور جھلک دکھلاجا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
پرتیوشا پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے نہایت کم عمری میں خودکشی کی ہے ان سے پہلے بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیویا بھارتی،کلجیت رندھاوا،سلک سمیتا،جیا خان وغیرہ نے بھی اسی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔