فوئل پیپر لگائیں، ہر درد سے نجات پائیں
اگر آپ کمر درد، گردن کے درد، جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو اس کا انتہائی آسان حل موجود ہے۔اس کا آسان حل آپ کے کچن میں موجود ہے۔
جی ہاں! اگر ان تمام دردوں نے آپ کو تنگ کرکے رکھا ہوا ہے تو آپ فوراً فوئل پیپر خرید لائیں ۔ فوئل پیپر میں یہ حیرت انگیز راز چھپا ہے کہ اس سے جسم کے درد کو با آسانی دور کیا جاسکتا ہے۔
فوئل پیپر میں ہیلنگ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ روس او ر چین کے لوگ فوئل پیپر کو کئی چیزوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، ان دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ فوئل پیپر صرف کچن میں ہی استعمال کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ کئی بیماریوں کا علاج فوئل پیپر کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے بازو میں درد کی شکایت ہے تو آپ اپنے ہاتھ کی انگلیوں میں فوئل پیپر کو لپیٹ لیں یا پھر اپنے پورے بازو پر فوئل پیپر کولپیٹ لیں۔
اسی طرح اگر آپ گردن ،جوڑوں اور ایڑیوں کے درد سے دوچار ہیں تو ان جگہوں پر بھی فوئل پیپر لپیٹ کے درد سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔
فوئل پیپر آپ کے جسم میں مثبت اثرات مرتب کرتا ہے،جس کے باعث آپ ہر قسم کے درد سے فوری آرام حاصل کر سکتے ہیں۔فوئل پیپر سے درد دور کرنے کا علاج روس اور چین سے آیا ہے۔

المونییم فوئل پیپر کے ذریعے درد کے ساتھ ساتھ سرجری سے ہو جانے والے نشانات کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔سرجری کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے فوئل پیپر کو اپنے ہاتھ کے انگوٹھے پر لپیٹ لیں اور اس کو دس سے بارہ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے علاوہ درد دور کرنے کے لیے جسم کے جس اعضاءپر درد ہے اس پر فوئل پیپر لپیٹ لیں اور پوری رات کے لیے چھوڑ دیں۔یہ عمل ایک سے دو ہفتوں تک جاری رکھیں۔

المونییم فوئل میں اینٹی انفلامٹری عنصر بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے، جوکہ سردی دور کرنے میں بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔اس کے لیے آپ کو فوئل پیپر کی پانچ سے سات تہہ اپنے پیروں پر لپیٹ لیں لیکن ہر تہہ کے بیچ میں سادہ پیپر بھی رکھ لیں،ایک گھنٹے بعد تمام تہہ اُتار دیں۔
پھر دو گھنٹے بعد تمام تہہ کو دوبارہ پیروں پر لپیٹ لیں۔اس عمل کو تین بار دہرائیں اور درد کو ہمیشہ کے لیے دور بھگائیں۔۔
نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرلیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔