لوگ میری عزت نہیں کرتے،کرینہ کا شکوہ
ممبئی:بولی وڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے گھنٹوں بے تاب رہتے ہیں ،لیکن انہوں نے اپنے بارے میں بہت ہی عجیب بات کرکے سب کو حیران کردیا ۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی فلم کی اینڈ کا کی تشہیر کے موقعے پرصحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل فنکاروں کی اس طرح عزت نہیں کی جاتی جس طرح پہلے کی جاتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل جس طرح فلموں کی تشہیر کی جاتی ہے میں ا س کے سخت خلاف ہوں ،اداکار اس طرح بہت پریشانی اور تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے،لیکن انہوں نے تشہیر کے اس طریقے کو سراہا بھی اور کہا کہ یہ طریقہ فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے میں امید کرتی ہوں کہ میری فلم کی اینڈ کا لوگوں کو پسند آئے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔