آج کا دن کپل شرماکی زندگی کا ایک خاص دن
ممبئی:بھارت کے مشہور اور متنازع کامیڈین کپل شرما آج پینتیس برس کے ہوگئے۔ کپل شرما دو اپریل انیس سو اکیاسی کو بھارت کے امرتسر پنجاب میں پیدا ہوئے۔وہ ایک کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ اداکار، سنگر، پروڈیوسر اور ہوسٹ بھی ہیں۔
کپل شرما اپنی کامیڈی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور ان کے کامیڈی شو کامیڈی نائٹ ود کپل اور کامیڈی سرکس سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
کپل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد آج انہیں ان کی پیدائش کے دن پر مبارک باد پیش کر رہی ہے اور اپنے پسندیدہ کامیڈین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔