بھارتی اداکارہ پرتیوشا کی موت ،بوائے فرینڈ کا بیان ریکارڈ
ممبئی :بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی پر اسرار موت کے بعد پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ پرتیوشا کے سابق بوائے فرینڈ راہول راج نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔
بھارٹی ڈرامے بالکی ودھو میں اداکاری کرنے والی چوبیس سالہ ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پرتیوشا کے سابق بوائے فرینڈ انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں لائے جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق پر پرتیوشا نے گلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کی۔تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں اسے حادثاتی موت کہا ہے۔
ڈی سی پی ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کے پاس سے ایسی کوئی تحریر نہیں ملی جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔
پراتیوشا کے دوستوں کے مطابق کئی برسوں سے ساتھی اداکار راہول راج سنگھ کے ساتھ دوستی تھی اور گزشتہ سال شادی کا فیصلہ بھی کیا تھا تاہم بریک اپ کے بعد پرتیوشا نے شراب نوشی شروع کردی تھی۔ پولیس نے راہول راج سنگھ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق راہول ہی پرتیوشا کو اسپتال لائے۔
پرتیوشا کی موت کی خبر نے بھارتی ٹی وی اداکاروں کو افسردہ کردیا ہے۔ جن کے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس اور حیرانی کے پیغامات آرہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔