مشہوربھارتی کرکٹر قندیل بلوچ کے نشانے پر۔۔
ممبئی:پاکستان کی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا کرتی رہتی ہیں جس کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں ،حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارت کے مقبول بلے باز ویرات کوہلی کو ایک انوکھے مشورے سے نوازا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے ویرات سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ وہ انوشکا کو چھوڑ کر انہیں اپنا لیں۔
قندیل کا مزید کہناتھا کہ ویرات بہت ہی خوبصورت اور پر کشش شخصیت کے مالک ہیں ،برائے مہربانی انوشکاکو چھوڑ کر مجھے اپنالو،ان کا یہ پیغام دیکھ کر تمام بھارتی بیحد حیران ہیں۔
واضح رہے کہ قندیل اس سے پہلے بھی متعدد بار ویڈیو پیغام کے ذریعے بہت سی مشہور شخصیات کو شادی کا پیغام دے چکی ہیں، جن میں پاکستان کے معروف سیاستدان عمران خان قابل ذکر ہیں ۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کو بھی رقص کی پیشکش کی تھی ،یہ ہی ویڈیو پیغام بھارت میں ان کی وجہ شہرت بنا تھا۔
ّ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔