خودکشی کی کوشش کیوں کی ،پریانکا نے خاموشی توڑدی
ممبئی:گزشتہ کچھ دنوں سے بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے ماضی میں اپنی ناکامیوں سے تنگ آکر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا کے سابق مینجر پرکاش جاجو کے بیان کے مطابق پریانکا ناکامیوں سے مایوس ہو کر کئی باراپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر چکی ہیں ،یہ بات میڈیا پر آتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی تھی تاہم پریانکا کی جانب سے اس خبر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
لیکن اب پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے ان کی بیٹی کی خودکشی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانکا نے ماضی میں کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا ہے جس پر اسے شرمندگی ہو۔
پرکاش جاجو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے اور ان کی بیٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے،اپنی حرکتوں کی وجہ سے وہ پہلے بھی حوالات کی ہوا کھا چکا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔