دو ہزار سولہ کے پہلے سہ ماہی میں بالی ووڈ کی علیحدگیاں
ممبئی:بالی ووڈ نگری کے مداحوں نے ماضی میں متعدد جوڑوں کے رشتوں میں دراڑ پڑتی دیکھی ہے ۔ رہتک روشن اور سوزین خان کی علیحدگی کا اعلان مداحوں کے لیے کافی حیران کن اور تکلیف دہ تھا۔ کسی نے بھی یہ نہ سوچا تھا کہ ان دونوں کی راہیں یوں جدا ہو جائیں گی۔ ماضی کی طرح دو ہزار سولہ کے پہلے سہ ماہی نے بھی متعدد علیحدگیاں دیکھ لیں ہیں۔
دوہزار سولہ کے پہلے سہ ماہی میں ہونے والی علیحدگیاں جنہوں نے بالی ووڈ مداحوں کو جھنجوڑ دیامندرجہ ذیل ہیں۔
فرحان اختر اور ادھونا

فرحان اختر اور ادھونا اختر نے، جو پندرہ سال سے شادی کے رشتے میں منسلک تھے ، رواں سال جنوری میں اپنا رشتہ ختم کیا۔
رنبیر کپور اور کترینہ کیف

اگر چہ ان دونو ں نے آپسی تعلقات کا اعتراف کبھی نہیں کیا لیکن اس کے باوجود میڈیا میں ان خبروں کی گونج موجود تھی۔ ان دونو ں کے درمیان بھی علیحدگی اس ہی سال ہوئی۔
ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ

ارباز خان اور مالائکہ اروڑہ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی سترہ سالہ اذدواجی زندگی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ورات کوہلی اور انوشکا شرما

بھارتی بلے باز ورات کوہلی اور بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما بھی میڈیا میں کافی چرچہ میں تھے۔انوشکا جو عموماً ورات کوہلی کی حوصلہ افزائی کو گراونڈ میں دکھا کرتی تھیں ، اب ان کی زندگیوں کی راہیں بھی جدا ہو گئیں ہیں۔
اوم پوری اور نندتا

بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار اوم پوری اور ان کی اہلیہ نندتا نے اپنی چھبیس سالہ شادی کے بعد فروری میں قانونی علیحدگی اختیار کر لی ۔ انہوں نے طلاق کے بجائے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ۔ بالی ووڈ اداکار کو اپنے بیٹے ایشان سے ملنے کا حق حاصل ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔