سر میں ہوجائے خشکی تو استعمال کریں ہلدی

شائع 15 اپريل 2016 07:10am

raw-ground-turmeric.jpg.653x0_q80_crop-smart

وہ تمام حضرات جو خوبصورتی کے لیے مہنگے ترین پروڈکٹس اور مہنگے فیشل کرواتے ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ ایک نظر اپنے کچن پر بھی دوڑائیں کیونکہ، کچن میں کئی ایسی اشیاء موجود ہوتی ہیں جوکہ مہنگے فیشل اور پروڈکٹس سے زیادہ اچھا اثر آپ کی جلد پر کرتے ہیں۔

وہ کون سی ایسی سبزیاں ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

 آئیے جانتے ہیں۔۔۔۔

٭لیموں

لیموں کے اتنے فائدے ہیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے، کھانوں میں ذائقہ دینے سے لے کے آپ کی جلد کو بھی بے حد فائدہ پہچانے میں مددگار ہوتا ہے۔ لیموں کے ذریعے آپ جلد کے داغوں کو مٹا سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اپنے بالوں میں ہائی لائٹس کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کے رس میں اپنا ہیئر برش بھگو کے بالوں پر پھیر لیں۔ اس سے آپ کے بالوں پر ایک الگ رنگ رونما ہوجائے گا۔  اس کے علاوہ لیموں آپ کے ناخوں کو صاف ستھرا اور سفید بناتا ہے۔

٭زیتون کا تیل

زیتون کا جہاں کھانے میں بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی خوبصورتی نکھارنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ زیتون کا تیل بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ زیتون کے تیل کو فیس فیشل کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

٭کیلے

اب کی بار جب کیلے خریدنے جائیں تو تھوڑے زیادہ مقدار میں خرید کے لائیں۔ کیونکہ کیلے جہاں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں وہیں کیلوں کے ذریعے بہترین ماسک بنایا جاسکتا ہے۔ چوتھائی کپ میش کیلوں میں تھوڑا دہی اور دو کھانے کے چمچ شہد ڈال کے مکس کرلیں اور چہرے پر لگالیں۔ دس سے بیس منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

٭ سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو مٹانے کےلیے بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ کٹے کے نشان بھی صحیح کر سکتے ہیں۔

٭ شہد

اگر آپ ایکنی سے پریشان ہیں تو شہد کو دس منٹ کے لیے اپنے چہرے پر لگالیں اور اس کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل سے آپ کے چہرے پر موجود تمام دانے دب جائیں گے۔

٭ ہلدی

Turmeric

ہلدی کے بے تحاشہ فوائد ہیں جن سے تقریباً ہر کوئی واقف ہے۔ ہلدی کے ذریعے جہاں آپ سالن کو ذائقہ دے سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ سر موجود خشکی کو بھی دور بھگا سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر میں ہونے والا فنگل انفیکشن ہلدی کے ذریعے با آسانی دور کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو ہلدی کے ساتھ ناریل کا تیل ، زیتون کا تیل اور لیموں کے رس کو ملا کے فنگل انفیکشن والے حصے پر لگا دیں۔ اس سے آپ کا انفیکشن چند دنوں میں با لکل ٹھیک ہوجائے گا۔