پاناما لیکس کےمعاملےپرمشاورتی اجلاس ،تحقیقاتی کمیشن کےقیام پرغور

شائع 18 اپريل 2016 09:40am
اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورتی اجلاس / فائل فوٹو اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورتی اجلاس / فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورتی اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کے قیام پر غور کیا گیا ۔

وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اور ن لیگ کے اہم رہنماوٴں کے درمیان پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے غور کیا گیا،اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کیلئے جسٹس سرمد عثمانی ریٹائرڈ کے نام پر غور کیا گیا۔

جبکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے طریقہ کار اور دیگر امور پر بھی مشاورت ہوئی،وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپسی پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی حتمی منظوری دیں گے۔