عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش
الطاف حسین، محمد انوراورافتخارحسین ماسٹر مائنڈ جبکہ محسن علی کومرکزی ملزم قرار / فائل فوٹواسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا،الطاف حسین، محمد انوراورافتخارحسین ماسٹر مائنڈ جبکہ محسن علی کومرکزی ملزم قراردیا گیا، عدالت نے معظم علی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرادیا گیا،سولہ صفحات پرمشتمل عبوری چالان پراسیکیوٹرایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرایا۔
عبوری چالان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، محمد انور اور افتخارحسین کو قتل کرانے کا ماسٹرمائنڈ قراردیا گیا ، محسن علی کومرکزی ملزم جبکہ معظم علی اور خالد شمیم کو معاون قراردیا گیا، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی ایف آئی آر کو بھی عبوری چالان کا حصہ بنایا گیا۔ اس سے قبل عدالت نے چھ بارعبوری چالان پر اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔