سندھ :پی پی کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کیلئے تین ماہ کا وقت مقرر
فائل فوٹو
کراچی :سندھ میں پیپلزپارٹی کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کے لیے تین ماہ کا وقت مقررکردیا گیا ہے نثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ نئے عہدیداروں کے لیے ہرضلع کی جنرل باڈی تین نام تجویز کرے گی۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس نثارکھوڑوکی زیرصدارت منعقد ہوا،صوبائی آرگنائزرنثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں آئندہ تین ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا ہے،نثارکھوڑونے کہاکہ ہرضلع کی جنرل باڈی کا اجلاس بلاکرنئے عہدیداروں کے لیے تین تین نام لیے جائیں گے،تنظیم سازی سے متعلق حتمی فیصلہ بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ لندن میں نیا میثاق جمہوریت نہیں ہورہا ،سیاستدانوں کا بیرون ملک آنا جانا لگا رہتا ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی دھڑے بندی ہے نہ کوئی دھڑے بندی کرکے پی پی کوختم کرسکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔