اپردیر:پولیس،سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،دہشتگرد گرفتار
فائل فوٹواپردیر:اپردیرمیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دہشت گرد ولی محمد عرف ماچی گرفتار، گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
پولیس کے مطابق زپر دیر کے علاقے تار پا تار میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد ولی محمد عرف ماچی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔
زیر حراست دہشت گرد پولیس کو دہشت گردی کی سات وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔