مردان کے ایکسائز آفس میں خودکش دھماکہ،ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹومردان :مردان کے ایکسائز آفس میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گیارہ زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مردان کے مال روڈ پر واقع ایکسائز آفس میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دس زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر فارغ کر دیا ۔
جبکہ دیگر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا،زخمیوں میں اے ایس آئی سیار خان، ایکسائز آفیسر ملک امان، ایکسائز آفیسر انور خان اور مقامی صحافی یوسف مایار بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے مطابق دھماکے کے وقت تیس سے پینتیس افراد دفتر میں موجود تھے،حملہ آور نے دفتر میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کی ٹانگیں اور جسمانی اعضا کو تحقیقاتی ٹیموں نے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔