پاکستان میں رہنےوالے پاکستان کی ٹانگیں نہ کھینچیں،وزیراعظم

شائع 19 اپريل 2016 10:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں رہنے والے پاکستان کی ٹانگیں نہ کھینچیں، میں نہ مانوں کی سیاست نوے کی دھائی میں دفن ہوچکی،پاناما لیکس پرچوہدری نثار نے رابطے کیے ہیں، چاہتے ہیں کہ جلد کمیشن بن جائے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے بتایا کہ ان کے سارے ٹیسٹ صیح ہیں اوراب انکی طبیعت ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ جنہیں میرے دورے میں کوئی سازش دکھائی دیتی ہے وہ ان ہی سے پوچھیں، پاکستان میں رہنے والے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہ روکیں،پاکستان کی عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا،تاہم چاہتے ہیں کہ اس پر جلد کمیشن بنے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا موقف سب کے سامنے ہے ،ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھٹودور میں ہمارے کارخانے نیشنلائزکیے گئے۔