ہر سطح پر احتساب لازمی ہے،آرمی چیف

شائع 19 اپريل 2016 12:25pm
army-chief آئی ایس پی آر

کوہاٹ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں ہر سطح پر احتساب لازمی ہے،ملک کی خودمختاری ،استحکام اور یکجہتی کے لیے بلاتفریق احتساب لازمی ہے،مسلح افواج ہر بامقصد اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹ سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا ،جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد کو کرنل کمانڈنٹ کور آف سگنل کے بیجز لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہر سطح پر احتساب لازمی ہے،ملک کی خودمختاری ،استحکام اور یکجہتی کے لیے بلاتفریق احتساب لازمی ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن نہیں آسکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کے بعد امن کا دیرپا حصول بدعنوانی ختم کیے بغیر ممکن نہیں ،مسلح افواج ہر بامقصد اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔