کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ،6افردا گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا،جبکہ گلستان جوہرکے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں تین ہٹی اورپی آئی بی کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ایک اور کارروائی میں پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، گلستان جوہر بلاک نائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لاش کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔