جب تک مسٹرشاہ رہیں گے کوئی کام نہیں ہو گا،چیف جسٹس

شائع 20 اپريل 2016 09:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق پیشرفت رپورٹ تین ماہ میں طلب کرلی ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے جب تک مسٹرشاہ رہیں گے کوئی کام نہیں ہو گا۔

سندھ کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اگرایک ضلع کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ ہوا ہوتا تو کہتے کچھ کام ہوا ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے جب تک مسٹرشاہ رہیں گے، کوئی کام نہیں ہوگا،کمپیوٹرائزیشن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں مگر عوامی شکایت پر ایسا کرنا پڑ رہا ہے،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے تین ماہ میں پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کردی۔