ایل این جی پائپ لائن اخراجات عام صارفین سے وصول نہیں کیے جائینگے

شائع 20 اپريل 2016 12:42pm
suinorthern فائل فوٹو

کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن اخراجات عام صارفین سے پورے نہیں کئے جائیں گے، سوئی نادرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تینتالیس ارب روپے کے اخراجات کی وصولی صرف ایل این جی صارفین سے ہوگی۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے مطابق کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر آنے والے تینتالیس ارب روپے کے اخراجات کو سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے عام صارفین سے وصول نہیں کیا جائے گا، بلکہ سی این جی، پاور اور انڈسٹریل سیکٹر کے صارفین سے یہ اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ ان صارفین سے پندرہ برس تک چھ سے سات روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اخراجات کی مد میں فیس وصول کی جائے گی۔ اوگرا حکام کے مطابق یہ وصولی نئے مالی سال سے صارفین سے کی جائے گی۔

کراچی سے لاہور تک ایک ہزار کلومیٹر طویل ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر دو ہزار سترہ میں مکمل ہوگی۔