کراچی :پولیس اہلکاروں کا قتل ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
فائل فوٹو
کراچی :اورنگی ٹاون میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، دہشتگردوں نے کارروائی منصوبہ بندی کے تحت کی۔
تفتیشی حکام کے مطابق ڈسکو موڑ اور بنگلہ بازار میں فائرنگ کے مقام سے مجموعی طور پر نائن ایم ایم پستول کے سات خول ملے ہیں، جنہیں فرنسک تجزیہ کیلئے بھیج دیا گیا ہے،کارروائی میں دہشتگردوں نے چار سے پانچ ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق واردات میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگانے کیلئے علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں پر ہونے والے سابقہ حملوں کی تفتیش کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔