کراچی:7 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگا لیا گیا

شائع 21 اپريل 2016 05:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگا لیا گیا،اہلکاروں پرحملے میں کالعدم تنظیم کا گروہ ملوث ہے، آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل پراہلکاروں کونشانہ بنایا جو ڈبلیو ایچ او ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے، ان کا پولیو ٹیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ بہت جلد دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا،دہشتگردوں کے ہاتھوں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی،جیو فینسنگ بھی کرالی گئی ہے،فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کے سات خول ملے،جبکہ دہشتگردوں نے 4 سے 5 ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق استعمال ہونے والا اسلحہ رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں بھی استعمال ہوا، یہ اسلحہ قتل کی 11وارداتوں میں استعمال ہوچکا ہے،اسلحہ سے 2014اور 2015میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا تھا،بیشتر وارداتیں ضلع وسطی اور ضلع غربی میں کی گئیں۔