اورنگی ٹاون: پولیس پر حملے میں (را) ملوث ہے، نبیل گبول

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016 05:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کہتے ہیں اورنگی ٹاون میں پولیس پر حملے میں  (را) ملوث ہے،دہشتگرد کراچی میں آسانی سے چھپ جاتے ہیں، ایم کیو ایم والے مجھ سے ڈرتے ہیں۔

آج نیوزکے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پنجاب میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے، پانامہ لیکس کامعاملہ کمزورنہیں ہوگا، آرمی چیف کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے اب نواز شریف کو یہ بات سمجھ جانی چاہئے۔

نبیل گبول نے کہا کہ برطانیہ میں انڈین لابی کا بڑا اثرورسوخ ہے اور الطاف حسین کو برطانیہ میں یہی لابی پروٹیکشن دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اورنگی ٹاون واقعے میں ملوث افراد (را) کے ٹریننگ یافتہ لگ رہے تھے،دہشتگرد کراچی میں آسانی سے چھپ جاتے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ قادر پٹیل خود نہیں آتے تو نثار مورائی کی طرح لائے جاتے، انہوں نے خود آکر اچھا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ ایم کیو ایم والے مجھ سے ڈرتے ہیں۔