نیب افسر کی ضمانت میں توسیع دی گئی تو ناانصافی ہوگی،شگفتہ اعجاز

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:معروف ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ نیب کے افسر کی ضمانت میں توسیع دی گئی تو ناانصافی ہوگی، اب تک دھمکیاں دی جارہی ہیں، حکام بالا انصاف کریں اور نیب کے افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف ٹی وی آرٹسٹ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرے ہزاروں کلائنٹس صبح سے شام تک میرے پارلر میں آتے ہیں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، انھوں نے کہا کہ نیب کے افسر کی ضمانت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے اگر ان کی ضمانت میں توسیع کی گئی تو ہر فورم پر آواز بلند کروں گی۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ وزیراعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے نام خط ارسال کررہی ہوں وہ نیب کے افسر کےخلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کسی کے بھی ساتھ رونما نہ ہوسکیں۔