آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون، بھرپورتعاون کی یقین دہانی
انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی - فائل فوٹوراولپنڈی:کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ سے فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کراچی میں سال رواں کی دہشتگردی کی سب سے بڑی واردات میں سات پولیس اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے فون پر رابطہ کیا۔
آرمی چیف نے آئی جی سندھ سے اورنگی ٹاوٴن میں دہشت گردوں کے حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی کوششوں کو سراہا،جنرل راحیل شریف نے شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج سندھ پولیس کی ہر طرح سے مدد کرے گی ، ہر صوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔