آرمی چیف نے12 افسران کوکرپشن کے الزام میں برطرف کردیا
پاک فوج میں بلا امتیاز احتساب کا عمل شروع ہو گیا - فائل فوٹوراولپنڈی:پاک فوج میں بلا امتیاز احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل سمیت بارہ اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزام میں برطرف کر دیا ہے۔
ملک میں پاناما لیکس کے معاملے پر ہلچل مچی ہوئی ہے اور ہر کوئی بلاامتیاز احتساب کا نعرہ لگا رہا ہے مگر دوسری جانب پاک فوج نے کرپشن کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل سمیت بارہ اعلیٰ افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
جن افسران کو برطرف کیا گیا ہے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک،میجر جنرل اعجاز شاہد بھی شامل ہیں۔بریگیڈیئر حیدر،بریگیڈیئراسد،بریگیڈیئرسیف اللہ، بریگیڈیئرعامر بھی فارغ کردئے گئے، کرنل حیدر اور میجر نجیب بھی احتساب کی زد میں آگئے ہیں۔
برطرف افسران مختلف ادوار میں ایف سی بلوچستان میں تعینات رہے، لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک نے دوہزاردس سے دو ہزارتیرہ تک آئی جی ایف سی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں،انہیں بیس دسمبر دوہزار تیرہ کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔
میجر جنرل اعجاز شاہد کو عبیداللہ خٹک کی جگہ دوہزار تیرہ میں آئی جی ایف سی بنایا گیا۔میجر جنرل اعجاز شاہد دوہزارتیرہ سے جنوری دوہزارپندرہ تک آئی جی ایف سی تعینات رہے،ملازمت سے برطرف کیے گئے کرنل حیدر نے کمانڈنٹ چمن اسکاوٴٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔