پانامہ ایشو صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا ہے،خورشید شاہ

شائع 21 اپريل 2016 01:30pm
khursheed-shah فائل فوٹو

لاہور:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پانامہ ایشو صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا ہے۔حکومت چیف جسٹس کو کمشن کے قیام کے لیے خط لکھے۔

لاہور میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالغفور کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پانامہ لیکس بین الاقوامی ایشو ہے اس پر نیشنل فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ شفاف تحقیقات ہی وزیراعظم پر الزامات کے مسئلے کو سلجھا سکتی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وہ چادر اور چاردیواری کا احترام کرتے ہیں کسی کے گھر کے باہر دھرنا نہیں دینا چاہتے ،مگر کرپشن کے خاتمے کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر لائحہ عمل ترتیب دیں۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا دہشتگردی کا پودا سابق جنرل ضیاءالحق نے لگایا تھا اب تمام چھوٹوموٹو گینگز کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔