راجن پورمیں فوج کوبلانے کا مطلب ہے پولیس ناکام ہو گئی،یوسف رضا گیلانی
فائل فوٹوکراچی:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ سے تحقیقات میں بہت سے راز افشا ہوں گے،راجن پورمیں فوج کوبلانے کا مطلب ہے پولیس ناکام ہو گئی۔
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹیڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔مقدمے کی نقول ملزم فیصل صدیقی کو فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا کے سیکریٹری زبیر کی ضمانت میں توسیع کردی،ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی
عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدالت نے انیس مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ سے تحقیقات میں بہت سے راز افشا ہوں گے،راجن پورمیں فوج کوبلانے کا مطلب ہے پولیس ناکام ہو گئی۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس اورمیموگیٹ میں فرق ہے،پانامہ لیکس پراپنا موقف پیش کردیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔