گوجرانوالہ :آٹومارکیٹ میں آتشزدگی، دکانیں جل کر خاکستر

شائع 22 اپريل 2016 05:25am
اکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا - فائل فوٹو اکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا - فائل فوٹو

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں آٹو مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات گئے گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں میں آٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی،جس سے دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا،تقریبا پانچ سے زائد گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابوپایا ،آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔