کراچی میں رینجرز،پولیس کی کارروائیاں ،6 افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر اور گینگ وار ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔کورنگی جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،رات گئے نمائش چورنگی پر مزار قائد کے قریب باغ جناح میں حساس ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
لیاقت آباد نمبر سات سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، دوسری جانب رینجرز نے لائنرایریا سے دو افراد کو حراست میں لے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔
پریڈی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران گینگ وار ملزم کو گرفتار کر کہ اسحلہ برآمد کرلیا۔ ملزم کا تعلق عذیربلوچ گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم معتدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ کورنگی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔