ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرسماعت 6 مئی تک ملتوی

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2016 07:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرسماعت چھ مئی تک ملتوی کردی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے درخواست ضمانت داخل کی گئی تھی، جس پرنیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے فرٹیلایئزرسیکٹر میں قومی خزانے کوچارسو پچاس ارب کا نقصان پہنچایا جبکہ زمینوں پر قبضہ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بارہ ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کا پہنچایا گیا۔

ڈاکٹرعاصم کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے جس پرعدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلا کوجواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چھہ مئی تک ملتوی کردی ۔