پنجاب میں انسداد پولیومہم کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری
پولیویموں کے ہمراہ پولیس اہلکار کا ہونا ضروری قرار - فائل فوٹولاہور:کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔جس میں گھر گھر جانے والی ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار کا ہونا ضروری قراردے دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا پچیس اپریل سے آغاز ہورہا ہے مہم کے دوران کئی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے سکیورٹی ہدایات جاری کردی ہیں،جن کے مطابق گھرگھرجانے والی ٹیموں کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار ضروری ہوگا ۔
مہم کے دوران علاقے میں پولیس موبائل گشت پر رہے گی،ہر ٹیم کے انچارج کے پاس تمام اراکین کے ضروری کوائف رکھنا لازمی ہوگا،ٹیم مہم پر جانے سے قبل علاقے کے متعلقہ تھانے کو اطلاع دے گی،،محکمہ صحت کی جانب سے یہ ہدایات کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کے پیش نظر دی گئی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔