پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئےقائم عدالتی کمیشن مکمل بااختیار ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ عدالتی کمیشن مکمل با اختیار ہوگا،کمیشن تحقیقات کے لیے انٹرنیشنل آڈٹ فرم کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے جس کے لیے ضروری فنڈنگ حکومت مہیا کرے گی۔
وزیراعظم نے اپوزیشن کے مطالبے پر کل قوم سے خطاب میں، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط لکنے کا اعلان کیا، اب حکومتی ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیا جانے والا عدالتی کمیشن مکمل با اختیار ہوگا۔
ذارئع کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن فرانزک آڈٹ کرا سکتا ہے جس کے لیے کمیشن کسی بھی انٹرنیشنل فرم کی خدمات حاصل کر سکتا ہے،ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کیلئے حکومت کمیشن کو تمام فنڈز مہیا کرے گی،انٹرنیشنل آڈٹ پر اٹھنے والے اخراجات چارجڈ ایکسپینڈیچر سے خرچ کیے جائیں گے ،جس کے لیے حکومتی منظوری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
[video width="560" height="315" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/04/RB-ISL-1022_mpeg4_001.mp4">[/video]















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔