نوری آباد میں ٹریلرکی بس کو ٹکر،2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 10:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نوری آباد :نوری آباد کے قریب ٹریلر نے بس کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں دوافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جامشورو نوری آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹریلر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے اس میں سوار دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہا ں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔