جوڈیشل کمیشن کا قیام 20 کروڑ عوام کامطالبہ ہے،جسٹس دوست
الزام لگانے والا بھی چور ہے تو اس کیخلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیئے،جسٹس دوست محمد - فائل فوٹواسلام آباد:جسٹس دوست محمد کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ بیس کروڑ عوام کا ہے،جو بھی الزامات ہیں ان کے تحقیق ہونی چاہئے اور اگر الزام لگانے والا بھی چور ہے تو اس کیخلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیئے۔
جسٹس ثاقب نثار کی بحیثیت قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا،جوڈیشل کمیشن کا قیام بیس کروڑ عوام کا مطالبہ ہے، انکوائری کمیشن کے ٹرم اینڈ ریفرنس کا دائرہ حکومت نے وسیع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والا اگر چور ہے تو اس کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے جبکہ انکوائری کمیشن پر حکومت اور اپوز یشن کا رویہ متوازن نہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔