وزیر اعظم نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شائع 23 اپريل 2016 01:12pm
nawaz-sharif فائل فوٹو

وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اوراپنے خلاف ہونے والی سازشوں کے توڑ کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے مانسہرہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔جس کے بعد چاروں صوبوں کا دورہ شیڈول کے مطابق دورہ کریں گے،دوروں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔