وزیراعظم کا سپریم کورٹ کو خط لکھنا خوش آئند ہے،خورشید شاہ
فائل فوٹوسکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ وزیراعظم کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کا مقصد تب حل ہوگا جب حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹرمز آف ریفرنس بنائے گی۔
سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کا سپریم کورٹ کو خط لکھنا خوش آئند ہے مگر جب تک حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر ٹی او آر نہیں بنائے گی اس وقت تک ہمیں کمیشن کی تحقیقات قبول نہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کہ سندھ میں چاول کی کاشت پر پابندی ہے،چاول کی کاشت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔