قتل ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
فائل فوٹوبونیر: بونیر میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات انکے آبائی گاوں پاچا کلی پیر بابا میں ادا کردی گئیں۔ پولیس نے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کلی پیر بابا میں وزیراعلیٰ کے مشیربرائے اقلیتی امور سورن سنگھ کی آخری رسومات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، مشتاق غنی سمیت ارکان اسمبلی اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او بونیر کے مطابق پولیس نے بونیر کے قریبی پہاڑوں میں کارروائی کرکے سورن سنگھ پر حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق بونیر اور ایک کا صوابی سے ہے۔ سورن سنگھ کو جمعہ کی شام گھر واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔