آج تحریک انصاف عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی
فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف آج اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،پنڈال سج گیا اور عمران خان نے بھی تیاریوں کا جائزہ لے لیا۔کپتان آج یوم تاسیس پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرکے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں آج سونامی آئے گا اور اپنا جنون دکھائے گا۔جلسے کے لیے کرسیاں لگادیں گئیں ہیں اور اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا یوم تاسیس کا جشن دھوم سے منائے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ایف نائن پارک میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا،عمران خان نے آج آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
جلسے کی سیکورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،پی ٹی آئی انتظامیہ کہتی ہے جنون ٹھاٹھیں مارے گا۔جلسے کے لیے مردوں اورخواتین کے علیحدہ علیحدہ گیٹ رکھے گئے ہیں ، تحریک انصاف کے جلسوں کی جان ڈی جے بٹ اس بارڈی جے نہیں ہوں گے بلکہ ان کی جگہ اس بارڈی جے شیخ دھنیں بکھیرے گے۔
حالیہ سیاسی ماحول میں تحریک انصاف کے کارکن خاصے پرجوش ہیں، اور کپتان کا آئندہ کے لائحہ عمل سننے کے منتظر ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔