اسلام آباد:پی ٹی آئی جلسہ ،مرکزی قیادت کی آمد
فائل فوٹو
اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا جلسہ جلد شروع ہونے والا ہے اور عمران خان سمیت تمام مرکزی قیادت جلسہ گاہ میں پہنچ گئی ہے تاہم جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے ۔
یوم تاسیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ شروع ہونے والا ہے اور پنڈال میں کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے جس کے بعد عمران خان کا انتظارجاری تھا تاہم اب وہ جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں ۔جلسے میں عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس اور دھرنے سے متعلق اہم لائحے عمل کا اعلان بھی متوقع ہے ۔دوسری جانب جلسہ گاہ میں ایک مرتبہ پھر بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔