ملک کے مختلف شہروں سے کارکنان کی پی ٹی آئی جلسے میں آمد

شائع 24 اپريل 2016 06:02pm
ptii_image فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے کارکنوں کی بڑی ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچی۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے کارکنان یوم تاسیس کے موقع پراسلام آباد جانے کیلئے آئے قافلے پشاور ٹول پلازہ پر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔

لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے جہانگیر ترین اور چوہدری سرور جبکہ ناصر باغ سے شفقت محمود کی قیادت میں کارکن ریلیوں کی صورت میں روانہ ہوئے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش و خروش عروج پر نظر آیا۔کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور کیک بھی کاٹا۔اس موقعے پر کارکنوں کا کہنا تھا کہ جس نام پر پارٹی معرض وجود میں آئی،اسی انصاف کا نظام ملک میں رائج کرکے ہی دم لیں گے۔فیصل آباد،ملتان،حافظ آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی کارکن مقامی قائدین کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔