Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کیا آپ ہلدی کے ان ناقابل یقین فوائد سے واقف ہیں؟

شائع 25 اپريل 2016 05:29am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

ہلدی کا شمار پاکستان میں اہم مصالحوں میں ہوتا ہے۔ ہلدی کا تعلق ادرک کے خاندان سے ہے، ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جو تقریباً ہر ڈش میں استعمال ہوتا ہے۔ اس مصالحے کو جنوبی ایشیاء میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

کھانوں کے ساتھ ساتھ ہلدی کو ہیئر ڈائی کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہلدی کے کئی سارے فائدے ہیں ۔

ہلدی کے ذریعے ہر قسم کے نشانات کو صحیح کیا جاسکتا ہے، جیسے کٹے کا نشان، جلے کانشان اور چوٹ کے زخم وغیرہ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلدی اینٹی انفیلام میٹری کی خصوصیات سے مالامال ہوتی ہے۔

اگر آپ کو سخت سردی محسوس ہورہی ہے تو آپ ایک گرم دودھ کے گلاس میں تھوڑی ہلدی ڈال کے پی لیں، ماہرین کے مطابق دودھ اور ہلدی قدرتی پین کلر ہے۔ اگر آپ بخار میں کمزوری محسوس کررہے ہیں تو دودھ ہلدی کے ذریعے آپ انرجی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں ہیں، تو ہلدی کا استعمال شروع کردیں، ہلدی وزن کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اگر ہلدی کو جادوئی مصالحہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ اس کے بے شمار اور بے تحاشہ فائدے ہیں۔ کھانوں میں ذائقہ دینے سے لے کے وزن کم کرنے تک میں ہلدی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

یہ واحد جُز ہے جس کے ذریعے آپ اپنے بال بھی  رنگ سکتے ہیں اور اپنے سالن کو بھی سنہرہ بنا سکتے ہیں، آپ کی جلد پر موجود جلے کٹے کے نشانات بھی ہلدی کے ذریعے با آسانی صحیح ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس کو استعمال کرنے سے پہلے اپے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں