پاناما لیکس :صرف وزیراعظم کیخلاف انکوائری ہونی چاہئے،عمران خان
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان/فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں پاناما لیکس میں میاں صاحب کا نام آیا ہے اسلئے دو سو افراد کے نہیں صرف وزیراعظم کیخلاف انکوائری ہونی چاہئے، عمران خان نے کہا کہ نوازشریف متعدد کیسز میں بچ چکے ہیں لیکن اب نہیں بچیں گے، کرپشن کیخلاف پی ٹی آئی کل سندھ سے تحریک شروع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک مخصوص وقفے کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا،تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اسلام آباد میں کپتان نے کارکنوں سے پرجوش خطاب کیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت پر خوب گرجے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاناما لیکس کے بعد نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں، انہیں اب گھر جانا ہی ہوگا۔عمران خان نے نے کہا کہ اصل جدوجہد تو اب شروع ہوئی ہے،پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف تحریک 26 اپریل کو سندھ سے شروع ہوگی۔جس کے بعد اگلے اتوار کو لاہور جائیں گے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔