کراچی میں آج پارہ 39 ڈگری تک رہنے کا امکان

شائع 25 اپريل 2016 08:10am
کراچی میں آج بھی گرم دن کی پیشگوئی - فائل فوٹو کراچی میں آج بھی گرم دن کی پیشگوئی - فائل فوٹو

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرم دن کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ آج پارہ سینتیس سے انتا لیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا

کراچی میں آج بھی گرمی کا پارہ ہائی۔گرم ہواوں اورخشک موسم آج بھی شہریوں کے پسینے چھڑائے گا،محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت سینتیس سے انتالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہرکردیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاوکے پیش نظردن کے اوقات میں نقل وحرکت محدود رکھیں۔دوسری جانب شہریوں نے گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالزکا رخ کیا ۔

گرمی کی لہرکے پیش نظرکے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔