لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے مزید 2 بچے جاں بحق
لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سک - فائل فوٹولیہ :لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا۔ مزید دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی۔جبکہ متاثرہ افراد تاحال نشترہسپتال ملتان میں زیرعلاج ہیں۔
لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے والے تین سالہ عبداللہ اور چھ سالہ شائستہ بھی رات گئے، نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئے، یوں مٹھائی کھا کر جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہوگئی۔ زہریلی مٹھائی سے متاثرہ چار افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان میں ایک مریض کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔