سندھ اسمبلی: ایم کیوایم کا صوبائی حکومت پرانتقامی کارروائی کاالزام

شائع 25 اپريل 2016 12:57pm
sindh فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم نے حکومت پرسرکاری فنڈز انتقامی کارروائیوں کے لیے خرچ کرنے کا الزام عائد کردیا۔وزیرخزانہ سندھ نے الزام یکسر مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم نے صوبائی حکومت پرانتقامی کارروائی کاالزام عائد کردیا۔روف صدیقی کا کہنا تھا کہ نوماہ کی رپورٹ میں انتقامی کارروائیوں پرخرچ اخراجات کی تفصیل نہیں دی گئی۔

جس پروزیرخزانہ سید مرادعلی شاہ نے الزامات یکسرمسترد کردیئے ۔مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ رواں برس حکومت سندھ کو دس ارب روپے کم آمدنی ہوئی ہے۔

ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ وفاق سے حق مانگنے کوبھیک نہ سمجھا جائے۔ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاکہنا تھاکہ سیلزٹیکس وصولی صوبے کومنتقل کرناحکومت اوراپوزیشن کا مشترکہ مطالبہ ہے۔